وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ای چالان سسٹم کا افتتاح، ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار مانیٹرنگ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے بعد شہر میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار مانیٹرنگ جدید کیمروں کے ذریعے شروع ہوگئی۔

بیلنگھم کی شاندار کارکردگی ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو شکست دے کر لیگ میں برتری مستحکم کر لی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں رکشہ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سب ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہیں، اس لیے ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو قانون کی پابندی کا شعور دیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی بھر میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کی تعداد مرحلہ وار بڑھا کر 12 ہزار تک کی جائے گی جبکہ یہ نظام آگے چل کر سندھ کے دیگر شہروں تک بھی وسعت پائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شہری ای-چالان کے حوالے سے وضاحت یا اپیل کے لیے ٹریکس سینٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد عوامی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر واضح سائن بورڈز لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو قوانین کا ادراک ہو، اور یہ بھی تجویز دی کہ غلط چالان کے اجرا پر متعلقہ اہلکار سے 30 فیصد کٹوتی کی جائے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ای چالان سسٹم کا افتتاح، ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار مانیٹرنگ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!