ریئل میڈرڈ نے ایک سنسنی خیز "ایل کلاسیکو” میں بارسلونا کو 2-1 سے شکست دے کر لیگ میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔ انگلینڈ کے مڈفیلڈر جیوڈ بیلنگھم نے ایک گول اور ایک اسسٹ کے ساتھ ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
نیپرا کے ٹیرف میں تبدیلی سے کراچی کے صارفین متاثر نہیں ہوں گے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی
میچ کے 22 ویں منٹ میں بیلنگھم کے شاندار پاس پر کائلان ایمباپے نے پہلا گول اسکور کیا، جبکہ 43 ویں منٹ میں خود بیلنگھم نے ریباؤنڈ پر گول کر کے ٹیم کی برتری بحال کی۔ بارسلونا کی جانب سے فرمین لوپیز نے 38 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا تھا۔
یہ بیلنگھم کا پانچ میچوں میں چوتھا گول تھا، جس کی بدولت ژابی الونسو کی قیادت میں ریئل میڈرڈ نے لیگ میں پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے اختتام پر پیڈری کے ریڈ کارڈ اور ٹچ لائن پر جھڑپوں نے ماحول کو کشیدہ کر دیا۔
ابتدائی لمحات میں ریئل کو پنالٹی ملی، مگر وی اے آر (VAR) نے فیصلہ منسوخ کر دیا۔ بعد ازاں ایمباپے کا ایک اور شاندار گول بھی معمولی آف سائیڈ کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔
دوسرے ہاف میں ریئل کو متنازع پنالٹی ملی مگر بارسلونا کے گول کیپر سززنی نے ایمباپے کا شاٹ روک کر شاندار دفاع کیا۔
میچ کے آخری لمحات میں ریئل کی برتری برقرار رہی۔ اختتامی لمحات میں گراؤنڈ کے کنارے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
بیلنگھم، جو حال ہی میں کندھے کی سرجری کے بعد واپسی کر چکے ہیں، نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ میڈرڈ کے حملوں کا مرکزی ستون ہیں۔
ان کی پرفارمنس کو "ونٹیج بیلنگھم” قرار دیا جا رہا ہے، جس نے نہ صرف کھیل کو کنٹرول کیا بلکہ مخالف دفاع کو بارہا توڑا۔
الونسو کے لیے یہ بطور مینیجر پہلی "ایل کلاسیکو” جیت تھی، تاہم میچ کے دوران ونیسیئس جونیئر کی قبل از وقت تبدیلی اور ان کی ناراضی ایک معمولی تنازع کی صورت میں سامنے آئی۔
