ڈیفنس پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ناظم آباد پولیس کی دو بڑی کارروائیاں گٹکا ماوا فروشوں کے دو گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل طور پر ہوئی ہے:

علی احمد ولد توفیق احمد

جیسپر ولد حاشر

حماد علی ولد عبد الحمید

اختیار احمد ولد ہادی بخش

عارف علی ولد خادم حسین

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ تین زندہ راؤنڈز، دو کٹر پلاس، ایک آئرن آری اور ایک اسکرو ڈرایور برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی اور گاڑیوں کے پارٹس چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 925/2025 بجرم دفعہ 399/402 تعزیراتِ پاکستان تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ضلع ساؤتھ کے مطابق پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!