ناظم آباد پولیس کی دو بڑی کارروائیاں گٹکا ماوا فروشوں کے دو گروہ گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ناظم آباد پولیس کی دو الگ الگ کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے کی گئیں جن کے دوران مضر صحت گٹکا و ماوا کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
امریکہ اور بھارت پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے سرپرست عالمی ادارے مسلمانوں سے متعصب ہیں علامہ شاداب رضا نقشبندی

پہلی کارروائی

تھانہ ناظم آباد پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں:

نعمان عرف نونی ولد یعقوب سندھی – 50 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد

فاروق ولد یعقوب سندھی – 40 پیکٹ برآمد

انوس ولد فقیرہ – 35 پیکٹ برآمد

ملزمان کے خلاف FIR نمبر 465/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نعمان عرف نونی کے خلاف ماضی میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں 2019، 2021، 2022 اور 2023 کے کیسز شامل ہیں۔

دوسری کارروائی

ناظم آباد پولیس نے ایک اور کامیاب چھاپے کے دوران گٹکا ماوا فروشوں کے گروہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں:

یعقوب عرف سندھی ولد محمد علی – 40 پیکٹ برآمد

مظمل ولد عبدالغفار – 40 پیکٹ برآمد

ریاض ولد علی – 35 پیکٹ برآمد

ملزمان کے خلاف FIR نمبر 466/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم یعقوب عرف سندھی کے خلاف ناظم آباد تھانے میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت سات مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ایس ایچ او ناظم آباد پی آئی سید کامران حیدر نے کہا کہ گٹکا ماوا اور دیگر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کے مطابق پولیس کا مشن عوامی صحت اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، گٹکا فروشوں کے خلاف آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 26 at 9.26.43 PM

67 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد پولیس کی دو بڑی کارروائیاں گٹکا ماوا فروشوں کے دو گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!