شمالی وزیرستان اور کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔
محمد یاسر کھوکھر نے چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 جیت لیا

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 اکتوبر کو بین الاقوامی سرحد کے پار دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔ اسپن وام میں 15 جبکہ ضلع کرم میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق، کارروائی کے دوران پانچ بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہداء میں حوالدار منظور حسین (35 سال، ضلع غذر)، سپاہی نعمان الیاس کیانی (23 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی محمد عدیل (24 سال، ضلع قصور)، سپاہی شاہ جہان (25 سال، ضلع وہاڑی) اور سپاہی علی اصغر (25 سال، ضلع پاکپتن) شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “شمالی وزیرستان اور کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!