اسلام آباد — محمد یاسر کھوکھر نے 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تقریب تقسیمِ انعامات میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ایوب خان، جیسیا تصور اور ماسٹر مصعب آصف نے بالترتیب سینئر، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں کامیابیاں حاصل کیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن، 11 ملزمان گرفتار
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے فاتح کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گولفرز نے کھیل کے میدان میں بہترین مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرین گالف کلب کی انتظامیہ کی تعریف کی، جن کے تعاون سے ایونٹ کی شاندار کامیابی ممکن ہوئی۔
یہ پانچ روزہ گالف ٹورنامنٹ 22 سے 26 اکتوبر 2025 تک مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے تقریباً 300 گولفرز نے شرکت کی۔
ایونٹ میں امیچور، سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز کی مختلف کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ کا ایک اہم اور باقاعدہ حصہ ہے، جو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

