کراچی — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ابراہیم حیدری میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور جوئے میں ملوث 8 ملزمان گرفتار
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ گرفتار افراد میں سات اسٹریٹ کرمنلز اور ایک منشیات فروش بھی شامل ہے۔
کارروائیوں کے دوران پولیس نے سات پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 27 گرام آئس، موبائل فونز، موٹر سائیکل پارٹس، ایک موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کی۔
ملزمان کو تھانہ عزیز بھٹی، نیو ٹاؤن، جمشید کوارٹرز، بلوچ کالونی اور مبینہ ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
