ابراہیم حیدری میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور جوئے میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کراچی — پولیس نے ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں کامبنگ و سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی اور جوئے/سٹے کے اڈوں پر بڑی کارروائی کی، جس کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

کورنگی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن، دو مشتبہ افراد گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد کچی، ندا زوجہ عابد اور نسیم زوجہ عارف شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 کلو 400 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان پہلے سے مطلوب تھے اور علاقے میں منشیات فروشی کے خفیہ نیٹ ورکس چلا رہے تھے۔

اسی دوران پولیس نے جواء اور سٹہ چلانے والے 5 دیگر ملزمان طارق، ابراہیم، نورالامین، عمران اور رضوان کو بھی گرفتار کیا۔
کارروائی میں 10 ہزار 500 روپے سے زائد رقم، موبائل فونز، ٹوکن، کارڈز اور پرچیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر علاقے میں منشیات اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔

WhatsApp Image 2025 10 26 at 8.56.55 PM WhatsApp Image 2025 10 26 at 8.56.56 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “ابراہیم حیدری میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور جوئے میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!