کراچی — ضلع کورنگی میں پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کی بھرپور کارروائی، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگرد ہلاک
تفصیلات کے مطابق تھانہ عوامی کالونی پولیس نے ایس ڈی پی او لانڈھی کی نگرانی میں گلشن لطیف عوامی کالونی کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران 20 گھروں، 2 دکانوں/ہوٹلوں/ڈھابوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 65 افراد کی بایومیٹرک ویریفیکیشن بھی کی گئی۔ سرچ کیے گئے مقامات میں ماشاءاللہ کوئٹہ بلال ہوٹل اور کوئٹہ کاکڑ ہوٹل شامل تھے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مشکوک اشیاء تحویل میں لے لیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔
