ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت آرڈرلی روم، 60 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی

کراچی — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں آرڈرلی روم منعقد ہوا، جس میں 60 پولیس افسران و اہلکار اپنے مسائل کے حل کے لیے پیش ہوئے۔

وزارتِ اطلاعات کا دعویٰ — افغان طالبان اور بھارتی نیٹ ورکس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں

اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے اہلکاروں کے تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر احکامات جاری کیے۔

ترجمان کے مطابق جاری کردہ احکامات میں:

  • 1 اہلکار کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

  • 1 اہلکار کو فورفیچر کی سزا دی گئی۔

  • 1 اہلکار کو ریڈکشن فرام رینک کی سزا سنائی گئی۔

  • 40 اہلکاروں کو سینسر کی سزا دی گئی۔

  • 3 اہلکاروں کے سالانہ انکریمنٹس روک دیے گئے۔

  • 14 کیسز کو ریکارڈ پر فائل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ محکمانہ غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے اہلکار جو اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی یا نااہلی کا مظاہرہ کریں گے، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت آرڈرلی روم، 60 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!