کراچی: مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

کراچی — مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد 3 اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

میمن گوٹھ میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی — لوٹا گیا سونا، نقدی اور موبائل فونز برآمد

ہلاک نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ عرفان کے پڑوسی اظہر ضیا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی بہاولپور کا رہائشی تھا اور کراچی گھومنے کے لیے آیا ہوا تھا۔

اظہر ضیا کے مطابق عرفان کو بدھ کی صبح عائشہ منزل کے علاقے سے پولیس نے حراست میں لیا تھا، تاہم اگلے روز جمعرات کی شام عرفان کے چچا کو پولیس کی جانب سے اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور غفلت یا تشدد کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

One thought on “کراچی: مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!