ضلع سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ — ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی (24 اکتوبر 2025) — ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ڈائریکٹر ایس بی سی اے، اسسٹنٹ کمشنرز، ریئل اسٹیٹ نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میمن گوٹھ میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی — لوٹا گیا سونا، نقدی اور موبائل فونز برآمد

اجلاس میں ضلع میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پورشن لیز منسوخی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور پورشن لیز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ حکومتِ سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ ایسی تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کارروائیوں کے باعث ضلع سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے جو عوام کی جمع پونجی کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں جاری کارروائیوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آپریشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں اب اس حوالے سے شعور پیدا ہو چکا ہے اور پورشن کی غیر قانونی خرید و فروخت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

طحہ سلیم نے واضح کیا کہ عوام کی عمر بھر کی کمائی لوٹنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کے اجلاس میں ان کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 24 at 3.48.34 PM WhatsApp Image 2025 10 24 at 3.48.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 24 at 3.48.35 PM WhatsApp Image 2025 10 24 at 3.48.35 PM 1

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!