وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے بجلی ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے بجلی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئندہ تین سال تک صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی۔ یہ رعایتی سہولت نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے فی یونٹ اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین یا کسی دوسرے شعبے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس سردیوں میں متعارف کرائے گئے پیکج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس کے نتیجے میں صنعتی پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ اگر صنعت اور زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات مل سکتی ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے بجلی ریلیف پیکج کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!