سہراب گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 16 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے تھانہ سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل و اشتہاری ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ترجمان پولیس کے مطابق، آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔

پولیس نے بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق بھی کی۔

آپریشن کے دوران 45 گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 16 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، کارروائی میں ایس ایچ اوز، افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سہراب گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 16 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!