کراچی میں شہدائے میلادِ مصطفیٰ عباس قادریؒ کے عرس کی روحانی محفل، پاکستان سنی تحریک کے قائدین کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہدائے میلادِ مصطفیٰ حضرت عباس قادریؒ کے سالانہ عرس کی پرنور روحانی محفل کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، مرکزی صدر علامہ بلال عباس قادری، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری، مظفر شاہ، علمائے کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات سمیت بڑی تعداد میں کارکنان و عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

سہراب گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ آپریشن، 16 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ روحانی ماحول میں درود و سلام کی صداؤں نے فضا کو معطر کردیا۔

مرکزی قائدین نے اپنے خطابات میں شہدائے میلاد مصطفیٰ عباس قادریؒ کی زندگی، خدمات اور عشقِ رسول ﷺ میں ثابت قدمی پر روشنی ڈالی۔ رہنماؤں نے کہا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہر کارکن کا فریضہ ہے، اور پاکستان سنی تحریک اپنے شہداء کے نظریات پر مضبوطی سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدین کے سنہری اصولوں اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں عدل، انصاف اور مساوات قائم کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور محبت کا درس دیا، آج ضرورت ہے کہ نفرتوں کو مٹا کر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اولیاء اللہ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل دین سے اپنے تعلق کو مضبوط کر سکے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں شہدائے میلادِ مصطفیٰ عباس قادریؒ کے عرس کی روحانی محفل، پاکستان سنی تحریک کے قائدین کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!