شاہ فیصل کالونی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل و اشتہاری ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اسٹریٹ کرمنل اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

خیرپور پولیس کا منشیات فروشوں اور روپوش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار، منشیات و دیگر سامان برآمد

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت ریحان ولد فضلِ ربی کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ میگزین اور راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 551/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ وہ پہلے سے مقدمہ الزام نمبر 500/2025 بجرم دفعہ 8(1)A میں اشتہاری تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم کا وسیع مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے، جو شہر کے مختلف تھانوں میں درج 13 مقدمات پر مشتمل ہے، جن میں ڈکیتی، اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور عوامی امن کے خلاف کارروائیوں کے الزامات شامل ہیں۔

ملزم کے خلاف درج مقدمات میں تھانہ شاہراہِ فیصل، شاہ لطیف، صدر، جمشید کوارٹرز، سی ٹی ڈی اور شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق، علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

One thought on “شاہ فیصل کالونی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل و اشتہاری ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!