خیرپور (پ ر) — ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی ہدایت پر خیرپور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکھر میں خواتین کی ترقی کے منصوبوں پر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور فریال ٹالپور میں اتفاق
تفصیلات کے مطابق، تھانہ گمبٹ پولیس نے وِنگ پکی ناکو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منصور اجن کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2000 گرام بھنگ برآمد ہوئی۔ مقدمہ FIR No. 188/2025 u/s 9(1)1(B) PS GAMBAT کے تحت درج کیا گیا۔
اسی طرح تھانہ کنب پولیس نے علی بھر واہ پل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلیم جامڑو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 3000 گرام بھنگ برآمد ہوئی۔ مقدمہ FIR No. 216/2025 u/s 9(1)1(B) PS KUNB کے تحت درج ہوا۔
تھانہ اکری پولیس نے ماڑی شاخ پل پر کارروائی کر کے علی گوھر ڈاھری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 03 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ مقدمہ FIR No. 191/2025 u/s 3/4 PS AKRI کے تحت درج کیا گیا۔
تھانہ پیر گوٹھ پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کر کے عابد کڑیو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 160 نشہ آور سپاریاں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ FIR No. 147/2025 u/s 8 Gutka Act PS PIR GOTH کے تحت درج کیا گیا۔
جبکہ تھانہ مہیسر وڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم قربان میتلو کو گرفتار کیا۔ مقدمہ FIR No. 113/2025 u/s 457,380,215 PS WADA MAHESAR کے تحت درج ہوا۔
ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور روپوش عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
