کراچی (کرائم رپورٹر) — شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جوڈ بیلنگھم کا فیصلہ کن گول ریال میڈرڈ نے یووینٹس کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ میں ناقابلِ شکست سلسلہ برقرار رکھا
پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ کارروائی ملیر ندی، لانڈھی تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقیوم ولد حاجی اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جو ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔