سندھ حکومت سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے مستحقین کا ڈیٹا نادرا اور بی آئی ایس پی سے منسلک کرے گی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیرِ محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی روشنی میں سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

کراچی میں محکمہ ثقافت سندھ اور یونیسکو کے اشتراک سے نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ کا آغاز

انہوں نے کہا کہ سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت جلد ہی نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے اشتراک سے صوبے بھر کے مستحقین کا ڈیٹا لنک کیا جائے گا تاکہ مالی امداد کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور خواتین کو دورانِ زچگی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے دفتر میں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹنٹ محمد عثمان چاچڑ اور بلال لاشاری سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سی ای او سمیع اللہ شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت ایک ایسی سماجی تحفظ پالیسی مرتب کرنا چاہتی ہے جس کے تحت تمام محکموں — صحت، تعلیم، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر — کو مستحق افراد خصوصاً خواتین کی فلاح کے لیے مربوط کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک مربوط ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا، جس سے نہ صرف نقد امداد بلکہ ویکسینیشن، روزگار، تعلیم، صحت اور زچگی کے دوران فوری مالی مدد بھی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیرِ محنت نے کہا کہ فی الحال سماجی تحفظ اتھارٹی صوبے کے بیشتر اضلاع میں فعال ہے، تاہم ہدف یہ ہے کہ اسے پورے سندھ کے ہر ضلع تک وسعت دی جائے تاکہ کوئی مستحق فرد مدد سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹنٹ محمد عثمان چاچڑ نے بتایا کہ جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسٹیڈی کا آغاز کر دیا جائے گا، اور کوشش ہوگی کہ سال کے اختتام تک ڈیٹا کو نادرا اور بی آئی ایس پی سے منسلک کر دیا جائے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے مستحقین کا ڈیٹا نادرا اور بی آئی ایس پی سے منسلک کرے گی، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!