جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا چندہ بکس بند ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے علی خورشیدی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی پر کراچی کے حقوق کا سودا کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی مینڈیٹ کا غلط استعمال کیا اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا آرمی چیف

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا، جس کے باعث یہ جماعت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر صرف چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، ان کے کئی کونسلرز مختلف "دھندوں” میں ملوث ہیں جبکہ اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹس میں پڑے ہیں۔

علی خورشیدی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فعال کریں اور جماعت اسلامی سے حساب لیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو "جماعت المنافقین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت نہ عوام کو سہولیات دیتی ہے نہ اپنے کارکنان کے ساتھ مخلص ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے باعث نعمت اللہ خان زکوٰۃ میں میئر بنے تھے، اور آج بھی جماعت اسلامی کو ٹاؤنز “زکوٰۃ” میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صوبے کی دوسری بڑی جماعت ہے اور عوامی مفاد کے لیے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اپنی میئرشپ کی مہم پورے کراچی میں بینرز لگا کر چلائی، جبکہ ان کے پاس یوسی چیئرمین سے لے کر اسمبلی نشست تک سب کچھ دبا ہوا ہے۔ “اگر اسمبلی اچھی نہیں تو جماعت اسلامی کا ایک ممبر یہاں کیا کر رہا ہے؟”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کے زیرِ انتظام نو ٹاؤنز کی حالت غزہ کی بمباری کے بعد کے مناظر سے بھی بدتر ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ روڈ کٹنگ کی مد میں نیو کراچی ٹاؤن کو 3 ارب اور گلبرگ ٹاؤن کو 2 ارب روپے ملے، مگر اس کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کے مطابق جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین تنخواہوں کے علاوہ بھی ہر ماہ اربوں روپے بچا رہے ہیں، لیکن پھر بھی یہ اختیارات کی کمی کا رونا روتے ہیں۔

آخر میں علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی بدترین حالت کا شکار ہے، شہری سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے عوامی دباؤ کو کم کرکے شہر کا سودا کردیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا چندہ بکس بند ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے علی خورشیدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!