وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی سندھ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار

وزیر صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی سندھ کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں محکمۂ صحت کے افسران، پی پی ایچ آئی انتظامیہ اور متعلقہ اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ابراہیم حیدری میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اجلاس میں پی پی ایچ آئی کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بنیادی مراکزِ صحت میں سہولیات، ٹی بی پروگرام، فیملی پلاننگ، غذائیت، عملے اور ادویات کی دستیابی سے متعلق رپورٹس پیش کی گئیں۔

وزیر صحت نے بعض اضلاع میں سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ صوبے بھر میں 24 گھنٹے لیبر رومز کی فعالیت یقینی بنائی جائے اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ معیاری و شفاف کام کو ترجیح دی جائے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جہاں سہولیات کا فقدان ہے وہاں فوری بہتری لائی جائے، کراچی ویسٹ، کشمور سمیت تمام اضلاع میں ہنگامی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہئیں، جبکہ گوداموں کے قیام اور ادویات کے محفوظ ذخیرے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ کی اصل صورتحال رپورٹ کی جائے۔ تمام اشیاء کے لیے 15 دن کی بفر اسٹاک پالیسی پر عمل کیا جائے اور جہاں عملہ دستیاب نہیں، وہاں فوری تعیناتیاں کی جائیں۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ کوئی مرکز کسی ڈسپنسر کے رحم و کرم پر نہ چلے، ہر حاملہ خاتون کو مکمل طبی معاونت اور ضروری وٹامنز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پرائیویٹ نیوٹریشن سینٹرز سے متعلق تفصیلی پلان بھی طلب کرلیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی سندھ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!