پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سچل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو زخمی ملزمان گرفتار — اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ادارے کے دائرہ کار میں توسیع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر صفائی اور بلدیاتی
سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری بلدیاتی منصوبوں، صفائی کے نظام، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں
