پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے صدر ڈاکٹر ندیم قمر نے ملاقات کی، جس میں ملکی زرعی پالیسیوں اور کسانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں صفائی نظام بہتر بنانے کی ہدایت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا دائرہ کار بڑھانے پر زور
ڈاکٹر ندیم قمر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کروانے اور زرعی انکم ٹیکس ریٹ میں ایک سال کی رعایت دلوانے کی کاوشیں کسان برادری کے لیے بڑا ریلیف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی زرعی تجاویز کو تسلیم کرنا ملکی زراعت کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جس سے کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنے گا
