سچل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو زخمی ملزمان گرفتار — اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد

تھانہ سچل پولیس نے مدینہ کالونی پوسٹ آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن لینڈ گریبرز اور بھتہ خواروں کے قبضوں کے خلاف رہائشیوں کا احتجاج عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ولی خان ولد منان اور نواب عرف پٹھان ولد لالی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم نواب عرف پٹھان اس سے قبل تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے حدود میں پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے سچل، سہراب گوٹھ، گلستانِ جوہر اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سچل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو زخمی ملزمان گرفتار — اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!