پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق کرلیا معاہدہ قطر اور ترکیے کی ثالثی سے طے پایا وزیرِ دفاع

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ ہے، جو دونوں ممالک کے لیے کئی برسوں سے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔
اساتذہ معاشرے کا قابلِ احترام طبقہ ہیں ان کی خدمات کو سراہنا ضروری ہے سعید غنی

تشکر نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشتگردی کے واقعات نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ کی صورت اختیار کرلی تھی، تاہم اب اسلام آباد اور کابل اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشتگردی کے فوری خاتمے کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اب مشترکہ لائحہ عمل کے تحت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کریں گے تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے، بصورتِ دیگر پورے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی ثالثی سے طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرے گی بلکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ بھی ہموار کرے گی

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق کرلیا معاہدہ قطر اور ترکیے کی ثالثی سے طے پایا وزیرِ دفاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!