اساتذہ معاشرے کا قابلِ احترام طبقہ ہیں ان کی خدمات کو سراہنا ضروری ہے سعید غنی

صوبائی وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں وہ عزت و تکریم انہیں حاصل نہیں جو ان کا حق ہے۔ اگر اساتذہ اپنی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں اور دوبارہ وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جو کبھی ہمارا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کرائم جائزہ اجلاس پولیس کو کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وہ پیر کے روز تنظیم تکریمِ اساتذہ کراچی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایسٹ میں یومِ اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کچھ کوتاہیاں حکومتوں کی بھی رہیں اور کچھ اساتذہ کی بھی، جس کے باعث وقت کے ساتھ اساتذہ کا مقام نیچے چلا گیا۔ تاہم آج بھی بے شمار اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور خلوص سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اساتذہ کو سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے اور یہی احترام معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔

انہوں نے ریٹائرڈ اساتذہ سے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے صحت اور ہمت دی ہے تو اپنی خدمات جاری رکھیں۔ “آپ کا تجربہ قیمتی ہے، اسے نئی نسل کی تربیت میں استعمال کریں۔ آپ نجی تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات دے کر معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں۔”

سعید غنی نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ وہ میرٹ پر آئے ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ “اگر اساتذہ اپنی ذمہ داریاں محنت سے انجام دیں گے تو انشاءاللہ ہمارے سرکاری اسکولز کسی بھی نجی تعلیمی ادارے کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور طب دو ایسے شعبے ہیں جو ذریعہ معاش بھی ہیں اور نیکی کا کام بھی۔ “اساتذہ اور ڈاکٹر جتنی محنت کریں گے، اتنا ہی معاشرہ بہتر اور منور ہوگا۔”

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو شیلڈز پیش کیں۔ 150 ریٹائرڈ اساتذہ، 180 بیسٹ ٹیچرز اور 70 بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکولز کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
بچوں نے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے سعید غنی کو پھول پیش کیے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اساتذہ معاشرے کا قابلِ احترام طبقہ ہیں ان کی خدمات کو سراہنا ضروری ہے سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!