تنظیم علمائے اسلام سندھ کا مفتی محمد رحیم سکندریؒ کو خراجِ عقیدت دینی خدمات پر تعزیتی ریفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم علمائے اسلام سندھ کے زیرِ اہتمام ادارہ علوم اسلامی میں سرزمینِ سندھ کے معروف عالمِ دین مفتی محمد رحیم سکندریؒ کی دینی خدمات کے اعتراف میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی جناح ایئرپورٹ پارکنگ سے 2 ملزمان گرفتار کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

تقریب کی صدارت ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام عباس قادری نے کی۔ انہوں نے مرحوم کی علمی و روحانی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد رحیم سکندریؒ نے صرف 27 دن میں قرآنِ پاک حفظ کرکے برصغیر میں ایک منفرد مثال قائم کی۔

ڈاکٹر غلام عباس قادری نے کہا کہ مرحوم نے پچاس برس تک درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہ کر ہزاروں طلبہ کو فیض یاب کیا، ان کی علمی بصیرت اور تربیتی انداز ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ادارہ کے ناظم الحاج محمد اسماعیل حنفی نے کہا کہ مفتی صاحب مرحوم کو یہ شرف بھی حاصل رہا کہ وہ خانقاہ پیر جو گوٹھ کے طویل عرصے تک خطیب، خلیفہ اور شیخ الحدیث کے عہدے پر فائز رہے، ان کی خدمات دینی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “تنظیم علمائے اسلام سندھ کا مفتی محمد رحیم سکندریؒ کو خراجِ عقیدت دینی خدمات پر تعزیتی ریفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!