کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گلبرگ پولیس کی کارروائی مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار ملزمان کی شناخت اوسامہ عابد اور محمود بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران 1 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، جن کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔
ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
