کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں تھانہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی منشیات فروش عادی ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ مخبرِ خاص کی اطلاع پر ریلوے پھاٹک، موسیٰ کالونی ایف بی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جہاں دو افراد مردہ مرغیوں کا مضر صحت گوشت فروخت کر رہے تھے۔
پولیس نے موقع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے نام انور ولد ادریس عرف علی بنگالی اور کمال ولد منان بتائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 80 کلو گرام مضر صحت مرغیوں کا گوشت برآمد کیا گیا۔ موقع پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو بھی طلب کیا گیا۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 503/25 درج کرلیا ہے، جو دفعہ 269، 273، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
