پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا گیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوحہ میں جاری مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، اور جوابی کارروائیاں شہری آبادی کے خلاف نہیں بلکہ صرف دہشت گرد عناصر پر کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا تھا، جو اب مزید توسیع کے ساتھ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے مراکز اور قیادت کو نشانہ بنایا، جس کے بعد افغان طالبان نے سیز فائر کی اپیل کی تھی۔

One thought on “پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!