واٹر کارپوریشن نے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔

کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دوبارہ لیک ہونے سے متعلق خبر میں کسی قسم کی صداقت نہیں، اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نے ادارے کا مؤقف لینے کے باوجود خبر کا صرف ایک پہلو نشر کیا، جو غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط اور غیر مصدقہ خبریں عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرتی ہیں۔ ادارہ ہمیشہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا حامی رہا ہے، اس لیے میڈیا نمائندوں سے اپیل ہے کہ من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے۔

انجینئر اسداللہ خان نے وضاحت کی کہ مرمت کے بعد مین رائزنگ لائن کی ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے اور شہر کے کسی بھی حصے سے پانی کے اخراج یا خرابی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق فیلڈ انجینئرز اور تکنیکی ٹیمیں لائن کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے استحکام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے واٹر کارپوریشن کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “واٹر کارپوریشن نے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!