واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ابراہم اکارڈز (Abraham Accords) میں توسیع کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اس تاریخی معاہدے میں شامل ہوگا۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع کا فیصلہ
ابراہم اکارڈز کے تحت اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کیے گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ،
"میں امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب اس میں شامل ہو اور چاہتا ہوں کہ دوسرے ممالک بھی اس اتحاد کا حصہ بنیں۔ میرا خیال ہے کہ جب سعودی عرب شامل ہوگا تو باقی سب بھی شامل ہوجائیں گے۔”
جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا کسی ملک نے شمولیت کے لیے اشارہ دیا ہے، تو ٹرمپ نے بتایا کہ حال ہی میں کئی ممالک کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے اور وہ ابراہم اکارڈز میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ممالک جلد ہی اس امن معاہدے میں شامل ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ابراہم اکارڈز پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد مراکش اور سوڈان بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔
