چمن (اسٹاف رپورٹر) چمن بارڈر پر واقع بابِ دوستی مکمل طور پر اپنی اصل حالت میں بحال ہے، جب کہ افغان طالبان کی جانب سے اس کے تباہ ہونے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس — فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان ریجیم کے ترجمان نے گزشتہ روز بابِ دوستی کے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم درحقیقت افغانستان کی جانب کا گیٹ طالبان نے خود بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا تاکہ غلط بیانی اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا سکے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ افغان طالبان مذہب کے نام پر جھوٹے پروپیگنڈے اور منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی اور چوکسی کے باعث ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجودہ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا اور سرحدی مقام پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
دورے کے دوران بابِ دوستی کی مکمل سالمیت کا بھی جائزہ لیا گیا، اور فورسز نے اطمینان ظاہر کیا کہ سرحد پر امن و استحکام برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی سخت نگرانی کے باعث کسی بھی شرپسند سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
