کراچی ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس — فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک جناب کاشف ندیم نے کی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل ٹریفک محمد طفیل، آل پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عدیل عباسی، صدر شفیق خان، وائس پریزیڈنٹ عمران خان اور دیگر ٹرانسپورٹر نمائندگان نے شرکت کی۔

کراچی پریس کلب میں یادگار عشائیہ — سینئر صحافیوں خالد آرائیں، خورشید عباسی، رفیق بشیر اور لالہ اسد پٹھان کے اعزاز میں تقریب

اجلاس کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر کو جدید ٹریفک مینجمنٹ نظام خصوصاً فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک نے شرکاء کو نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کی ہدایت کی گئی، جن میں درج ذیل نکات شامل تھے:

  • اسٹاپ لائن کی پابندی

  • ہیلمٹ کا باقاعدہ استعمال

  • ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی سے اجتناب

  • تیز رفتاری سے گریز

  • سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال

  • درست ڈرائیونگ لائسنس کا حصول

  • گاڑیوں پر نمبر پلیٹس کا واضح طور پر آویزاں ہونا

مزید برآں، تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی کروائیں تاکہ ڈرائیورز کی نقل و حرکت پر بہتر نگرانی ممکن ہو۔

ڈی ایس پی کاشف ندیم نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر کی ٹریفک روانی میں بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔

ٹرانسپورٹر نمائندگان نے اجلاس کے دوران فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کو موثر اور شفاف اقدام قرار دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آخر میں ڈی ایس پی کاشف ندیم نے کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کے لیے سہولت، نظم و ضبط اور سلامتی کے وژن پر گامزن ہے —
"آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس”

One thought on “کراچی ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس — فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!