پاکستان عالمی توازن اور اصولی سفارت کاری کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، انصاف اور اصولی سفارت کاری پر مبنی عالمی توازن کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل بحال — افغان طالبان کا تباہی کا دعویٰ جھوٹا ثابت

وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی سفارت کاروں، سرکاری افسران، کاروباری برادری کے نمائندوں، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی منظرنامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین سی جے سی ایس سی نے زور دیا کہ تصادم کے بجائے تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور باہمی احترام پر مبنی بقائے باہمی کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطوں اور تہذیبوں کے سنگم پر واقع پاکستان ایک ایسے عالمی نظام کا خواہاں ہے جو تحمل، انصاف، مساوات اور مثبت شمولیت پر مبنی ہو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سمپوزیم کے شرکاء نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے مؤقف کو سراہتے ہوئے پاکستان کے متوازن، باوقار اور اصولی سفارتی کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!