عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس بی سی اے کی خطرناک عمارتوں کے خلاف انہدامی مہم کا آغاز، لیاری میں دو عمارتیں مسمار

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس نے کچی آبادی عیسیٰ گوٹھ بلاک 7 عزیز آباد میں کارروائی کے دوران گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے ملزم جمعہ خان ولد عبدالغنی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 35 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا برآمد کی گئیں۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ عزیز آباد کی حدود میں خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا اور وہ ماضی میں بھی جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 578/2025 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے کہا کہ مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!