پاکستان کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ “ایچ-ایس ون” 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا — زراعت و ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خلا کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے، جب ملک کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ “ایچ-ایس ون” 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات — اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس جدید سیٹلائٹ کی مدد سے زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری ترقی، اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں نیا دور شروع ہونے کی توقع ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، ایچ-ایس ون جدید ڈیٹا کیلیبریشن سسٹم سے لیس ہے، جو درست زراعت (Precision Agriculture) میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ممکن ہوگا۔
سیٹلائٹ نہ صرف سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں، ارضیاتی خطرات، اور زمین کے استعمال کی مانیٹرنگ کو بھی بہتر بنائے گا۔

مزید برآں، انفراسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی، اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں یہ سیٹلائٹ پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ایچ-ایس ون مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے وژن 2047 کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو ملک کو خلا میں خود انحصاری کی منزل کے قریب لے جائے گا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ “ایچ-ایس ون” 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا — زراعت و ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!