ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد — ایک ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ایس آئی یو سی آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوروں کے سہولت کار تین ملزمان گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث غلام مصطفیٰ نامی ملزم کو فورم مال کے قریب گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31,100 سعودی ریال اور 17,000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جب کہ برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے ملزم حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد — ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!