کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوروں کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شیرشاہ غنی چورنگی کے قریب پی ایم ٹی میں آگ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آتشزدگی پر قابو
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی سیکٹر 5L بلال کالونی کے علاقے میں کی گئی، جہاں سے تین ملزمان — زین، منہاذ اور حنان — کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار افراد کے خلاف ایس آئی یو سی آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔