ضلع ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، آئل/ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(تشکُّر نیور ) ضلع ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، آئل/ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار۔

ملزمان ٹرک کے نچلے حصے میں لگائے گئے خفیہ/اضافی ٹینک میں چھپا کر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایم ڈی کٹ کے قریب کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے ٹرک میں لگائے گئے خفیہ/اضافی ٹینک سے 1800/1900 لیٹر نان کسٹم پیڈ (ایرانی) ڈیزل برآمد۔

اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرالر ٹرک نمبری JV-1996 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عبدالوحید ولد شبیر احمد (ڈرائیور) اور عبدالحکیم ولد عبدالعزیز شامل ہیں۔

*ترجمان ضلع ویسٹ پولیس*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!