الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے، دشمن پاکستان میں انتشار چاہتا ہے صحافی کامران خان کا ٹویٹ

الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے، دشمن پاکستان میں انتشار چاہتا ہے صحافی کامران خان کا ٹویٹ

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

کیسے ممکن ہے کہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی کمیٹی لاکھوں فوجیوں کو سرحدوں سے ہٹا کر گلی کوچوں میں لگانے کی اجازت دے ۔سینئر صحافی کامران خان کا ٹویٹ سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے ہوں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی کمیٹی آج کے خصوصی اجلاس میں لاکھوں فوجیوں کو سرحدوں سے ہٹا کر گلی کوچوں میں لگانے کی اجازت دے۔انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے آج قوم میں مثالی اتحاد نظر آرہا ہے کیسے ممکن ہیں کہ اب ہم سرحدوں کی انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود اپنے فوجیوں سے کہیں کہ وہ غضب کے متنازعہ الیکشن میں متحارب سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے گتھم گتھا ہونے سے بچائیں۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ دس سال کی بدترین دہشت گردی کی فضا جاری ہے، دشمن پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، SIFC کے تحت استحکام معیشیت کی حوصلہ افزا پیش رفت کو تہس نہس کرنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!