ملک کی خود مختاری وسالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ملک دشمن دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایاجائے،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک بلال عباس قادری

مورخہ: 19-01-2024 حوالہ نمبر : PST( )

پاک افواج کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں تباہ کرنا ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری تھا،بلال عباس قادری
ایران دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے ملک کی سرحدوں کے اندر دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کرئے،بلال عباس قادری
دہشتگرد انسانیت کے دشمن استحصالی قوتوں کے آلہ کار ہیں ایران پاکستان تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مثبت کردار کی ضرورت ہے،بلال عباس قادری
تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مثبت کردار کی ضرورت ہے ایران میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو بھی بھارت آکسیجن فراہم کررہا تھابلال عباس قادری
حالات نے ثابت کردیا بھارتی میڈیا کاپاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ سازش تھا،بلال عباس قادری
دہشتگرد ملک وانسانیت کے دشمن ان کا قلع قمع کرنا ہوگاخطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،بلال عباس قادری
کراچی ( تشکُّر نیور) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری وسالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ملک دشمن دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایاجائے،پاک افواج کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری تھا،ایران دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے ملک کی سرحدوں کے اندر دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کرئے،ملک کی خود مختاری کو چیلنج کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں،دہشتگرد ملک وانسانیت کے دشمن ان کا قلع قمع کرنا ہوگا،دہشتگردی کے خاتمے اور اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا،دہشتگرد انسانیت کے دشمن استحصالی قوتوں کے آلہ کار ہیں،ایران پاکستان تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مثبت کردار کی ضرورت ہے،پاکستان نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے،بھارت خطے میں دہشتگردوں کو مالی سہولیات فراہم کرکے آکسیجن فراہم کرتا ہے،حالات نے ثابت کردیا بھارتی میڈیا کاپاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ سازش تھا پاک افواج نے ملکی خود مختاری وسالمیت کے تحفظ کو یقینی بنایا،ایران میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو بھی بھارت آکسیجن فراہم کررہا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کے بڑے بھائی مرحوم محمد زبیر کی ایصال ثواب کی تقریب میں شرکا سے خطاب میں کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،مرکزی علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد المدنی،علامہ محمود قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد فرحان قادری،عارف منصوری،انور سجاد قادری،سید رضا باپو،محمد عامر قادری ومعززین بھی موجود تھے،بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ تناؤ کو مزید کم کرے گا،خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!