مدینہ کالونی پولیس کی کارروائیاں، تین گٹکا فروش گرفتار، درجنوں پڑیاں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی میں تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر افتخار تنولی کی سربراہی میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پیپلز پارٹی ضلع وسطی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ترجمان پولیس کے مطابق پہلی کارروائی حب ریور روڈ پر کی گئی، جہاں عبدالغفار نامی گٹکا فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔

دوسری کارروائی میں مواچھ موڑ کے قریب شہریار نامی ملزم کو گرفتار کر کے 26 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں، جبکہ تیسری کارروائی چاندنی چوک پر عمل میں لائی گئی، جس میں ابراہیم نامی ملزم کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 10 15 at 7.36.10 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 15 at 7.36.10 PM 2

One thought on “مدینہ کالونی پولیس کی کارروائیاں، تین گٹکا فروش گرفتار، درجنوں پڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!