وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی پی پی پالیسی بورڈ کا 48واں اجلاس، نبیسر-وجیہار واٹر سپلائی پراجیکٹ کے لیے ماڈل ایکوا کلچر پارک کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی پی پی پالیسی بورڈ کا 48واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید، ایم پی اے قاسم سومرو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایس ایم بی آر خالد حیدر شاہ، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، چیئرمین ایس آر بی ڈاکٹر واصف میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ/ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک تھے۔

مدینہ کالونی پولیس کی کارروائیاں، تین گٹکا فروش گرفتار، درجنوں پڑیاں برآمد

اجلاس میں بورڈ نے نبیسر-وجیہار واٹر سپلائی پراجیکٹ کے لیے ماڈل ایکوا کلچر پارک کے قیام کی منظوری دی۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں SEZ مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) ایکوا کلچر پارک کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکوا کلچر انڈسٹری کے قیام سے صوبے میں پائیدار ترقی، روزگار کے مواقع، برآمدات میں اضافہ اور دیہی معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پاس 350 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور ملک کے 71 فیصد سمندری وسائل موجود ہیں، جو ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عالمی ایکوا کلچر 2022 میں 223 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے اور 2030 تک پاکستان میں مچھلی کی طلب میں تین گنا اضافہ متوقع ہے۔ بورڈ نے منصوبے کی فزیبلٹی اور اسٹرکچرنگ کے لیے ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبہ تھر بلاک-I پاور پلانٹس کو 45 کیوسک پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا اور اکتوبر 2025 تک اس کا کمرشل آپریشن متوقع ہے۔ بورڈ نے سندھ حکومت کے افسران اور پروجیکٹ کنسیشنر کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ ہاکرو دریا کے قریب رہائشیوں کو پانی کی باقاعدہ فراہمی کے لیے تکنیکی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پائیدار ایکوا کلچر پارک کا قیام ساحلی کمیونیٹیز کو بااختیار بنائے گا اور سندھ میں سمندری معیشت کے استحکام کا ذریعہ بنے گا۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی پی پی پالیسی بورڈ کا 48واں اجلاس، نبیسر-وجیہار واٹر سپلائی پراجیکٹ کے لیے ماڈل ایکوا کلچر پارک کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!