پیپلز پارٹی ضلع وسطی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر سردار خان، جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، انفارمیشن سیکریٹری اسد حنیف اور ضلعی تنظیم نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس، محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال سے سندھ کی سیاست ایک مدبر، بردبار اور باوقار رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمت اور قیادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت، رواداری اور شائستگی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

آخر میں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی ضلع وسطی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!