ایس بی سی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن — ملیر میں غیرقانونی ہاؤسنگ پروجیکٹس سیل، 15 عمارتوں کے اضافی حصے منہدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو کی ہدایات پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق کارروائیاں بلاتفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار — چوری شدہ گاڑی برآمد

ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں غیرقانونی ہاؤسنگ پروجیکٹس الزہرہ ریزیڈینسی اور دی گریٹ فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا، جب کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، ساؤتھ، ایسٹ، لیاقت آباد، ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں 15 غیرقانونی تعمیرات منہدم کی گئیں جن میں اضافی منزلیں، غیرقانونی دکانیں اور پورشنز شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ملیر میں شاہ مراد سوسائٹی واقع الزہرہ ریزیڈینسی کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ دی گریٹ فارم ہاؤس پر تعمیرات منہدم کر کے احاطہ سیل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف پلاٹس پر آر سی سی چھتیں، پارٹیشن دیواریں، اضافی فلورز اور غیرقانونی دکانوں کے شٹرز گرادیے گئے۔ ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، عثمانیہ سی ایچ ایس اور نارتھ کراچی کے متعدد مقامات پر بھی انہدامی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کے دوران بڑے مجمع کی جانب سے مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کے باعث نقصِ امن کے پیش نظر مزید کارروائی عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غلام حسین قاسم کوارٹر صدر میں غیرقانونی تعمیرات کو گرایا گیا، جبکہ لیاری میں بزنجو چوک یوسی 06 پر واقع بلوچ کار پارکنگ کو سیل کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ای سی ایچ ایس اور بی آئی بی سی ایچ ایس کے مختلف پلاٹس پر تیسری منزل کی غیرقانونی تعمیرات منہدم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان کی سربراہی میں، متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی نگرانی میں کی گئیں، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس اور علاقہ پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، شہریوں کو اپیل ہے کہ تعمیرات سے قبل ایس بی سی اے کی منظوری حاصل کریں تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔

71 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن — ملیر میں غیرقانونی ہاؤسنگ پروجیکٹس سیل، 15 عمارتوں کے اضافی حصے منہدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!