نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار — چوری شدہ گاڑی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سمیر ولد خان شیرین کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا الحرمین انٹرنیشنل اسکول میں آگاہی پروگرام — طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق بریفنگ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 25/345 بجرم دفعہ 381/A تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے اسے AVLC کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

One thought on “نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گرفتار — چوری شدہ گاڑی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!