کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کی ہدایات پر 14 اکتوبر 2025 کو ٹریفک سیکشن راشد منہاس (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کی جانب سے الحرمین انٹرنیشنل اسکول گلشنِ اقبال میں ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
خصوصی افراد کے لیے 80 ایکڑ پر نیا شہر تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ احسان نہیں ان کا حق ہے — سعید غنی
پروگرام میں سب انسپکٹر مسعود احمد نے طلبہ و تدریسی عملے کو ٹریفک قوانین، احتیاطی تدابیر، اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے جدید فیس لیس ای/ٹکٹنگ چالان سسٹم کا تعارف کرایا اور موٹر سائیکل کی فٹنس، سائیڈ مررز، چین کور، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اصل نمبر پلیٹس کی تنصیب، بھاری ٹریفک اور بلائنڈ ایریاز سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
ایس آئی مسعود احمد نے طلبہ کو اوور اسپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا، اور ذمہ دار شہری بننے پر زور دیا۔
پروگرام کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے کراچی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام طلبہ میں ٹریفک قوانین کے احترام اور شعور بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس موقع پر نعرہ دیا گیا: "آپ کے سفر میں ہم سفر — کراچی ٹریفک پولیس”
