خصوصی افراد کے لیے 80 ایکڑ پر نیا شہر تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ احسان نہیں ان کا حق ہے — سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرے، اور خصوصی افراد کے لیے ان سہولیات کی فراہمی اس سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کی نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر 48 انچ لائن میں رساؤ، مرمتی کام شروع — چند علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شارع بھٹو کے قریب 80 ایکڑ رقبے پر خصوصی افراد کے لیے ایک منفرد شہر تعمیر کر رہی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ یہ اقدام پیپلز پارٹی کے منشور، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے وژن کے مطابق ہے، اور یہ خصوصی افراد پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز "پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ (سندھ)” کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر "سفید چھری کی حفاظت” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر نے صوبے بھر کے 19 سینٹرز میں بصارت سے محروم افراد کو معاون آلات بھی تقسیم کیے۔

سعید غنی نے کہا کہ خصوصی افراد میں ایسی غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جو عام افراد میں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صائمہ سلیم، جو دیکھنے سے قاصر ہیں، آج اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا نام فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر پر ہم دباؤ نہیں ڈال سکتے کہ وہ خصوصی افراد کے لیے مخصوص ملازمتیں رکھیں، لیکن خصوصی افراد اپنی صلاحیتوں کو اس حد تک اجاگر کریں کہ پرائیویٹ ادارے خود انہیں ملازمت دینے پر مجبور ہو جائیں۔ سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس معاونت کو جاری رکھے گی۔

تقریب سے ایسوسی ایشن کے صدر مظفر علی قریشی، عبدالجبار میرانی، فرمان احمد اور عمران شیخ نے بھی خطاب کیا۔ مظفر علی قریشی نے سندھ حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور معاونت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں آج صوبے بھر میں نابینا افراد کو آلات کی تقسیم ممکن ہوئی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “خصوصی افراد کے لیے 80 ایکڑ پر نیا شہر تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ احسان نہیں ان کا حق ہے — سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!