کراچی: صدر میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

کراچی (کرائم رپورٹر): تھانہ صدر پولیس کی جانب سے دورانِ گشت ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار گروہ کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

چیف سیکریٹری سندھ کا ضیاء الدین روڈ پر سیوریج کے پانی کا نوٹس، واٹر بورڈ انجینئر معطل

ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ پولیس کے مطابق، پولیس نے تین مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نور نبی شاہ ولد نزیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ تین زندہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور ماضی میں بھی کئی سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ:

  1. ایف آئی آر نمبر 233/2011 بجرم 3/4، تھانہ بلوچ کالونی

  2. ایف آئی آر نمبر 771/2020 بجرم 23-I-A، تھانہ جمشید کوارٹر

  3. ایف آئی آر نمبر 292/2024 بجرم 397/353/324/34، تھانہ ٹیپو سلطان

  4. ایف آئی آر نمبر 293/2024 بجرم 23-I-A، تھانہ ٹیپو سلطان

  5. ایف آئی آر نمبر 164/2024 بجرم 397/34، تھانہ ٹیپو سلطان

ترجمان کے مطابق، ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں دو الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں:

  1. ایف آئی آر نمبر 421/2025 بجرم 353/324 تعزیراتِ پاکستان

  2. ایف آئی آر نمبر 422/2025 بجرم 23-I-A سندھ آرمز ایکٹ

پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: صدر میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!